پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی دور کرکے انٹرنیٹ سروس مکمل بحال کردی گئی ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ملک ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال کردی گئی ہے، انٹرنیٹ سروس میں آنے والی تکنیکی خرابی دور کردی۔
پاکستان میں ہفتہ کی شام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز ڈاؤن ہوگئی تھیں، جس کے بعد صارفین کی فیس بک، ایکس (ٹوئٹر)، انسٹاگرام اور یوٹیوب تک رسائی ختم ہوگئی تھی۔
پاکستانی صارفین سوشل میڈیا پلیٹ فارم تک رسائی نہ ملنے سے پریشانی کا شکار تھے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کئی گھنٹے تک جاری رہی تھی۔