پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی 20 فارمیٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کر لیئے ہیں جس کے بعد وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے ایشیا کے پہلے اور دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ شعیب ملک نے ثناء جاوید کے ساتھ دوسری شادی کر لی
شعیب ملک نے یہ اہم سنگ میل بنگلا دیش پریمیر لیگ ( بی پی ایل ) کے دوران فورچیون باریشال کی نمائندگی کرتے رنگ پور رائیڈرز کیخلاف کھیلے گئے میچ کے دوران عبور کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی کب اور کہاں ہوئی؟
خیال رہے کہ قومی آل راؤنڈر نے 487 اننگز میں 13 ہزار رنز مکمل کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ۔شعیب اور ثانیہ کے درمیان علیحدگی کی تصدیق، بیٹا کس کے پاس رہے گا؟
یاد رہے کہ ٹی 20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز ویسٹ انڈین کھلاڑی کرس گیل کے پاس ہے اور انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران 14 ہزار 562 بنا رکھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ شعیب اور بیٹی کی علیحدگی پر ثانیہ مرزا کے والد کا رد عمل سامنے آگیا
دوسری جانب بی پی ایل کے اہم میچ میں شعیب ملک کی ٹیم باریشال نے رنگ پور کو 5 وکٹوں سے شکست دی اور آل راؤنڈر نے 17 رنز کی اننگ کھیلی۔