بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معاشی صورتحال پررپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس اورنان ٹیکس آمدن بڑھناخوش آئند ہے، ٹیکس اور نان ٹیکس آمدن بڑھنے سے خسارے پر کنٹرول ہوا۔
آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے7.6فیصد رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ مالی سال کے دوران 7.7فیصد تھا۔ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 1.6فیصد تک رہ سکتا ہے، گزشتہ مالی سال پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے0.7 فیصد تھا۔
پورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ حکومتی زرمبادلہ ذخائر 4.5 سے بڑھ کر 8.2ارب ڈالر ہوگئے۔
آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں زرعی شعبہ قدرے بہتر ہے،زرعی شعبہ 5.1فیصد کی شرح سے ترقی کررہا ہے،پاکستان میں صنعتی شعبہ مشکلات کا شکار ہے،صنعتی شعبہ کی شرح نمو محض 2.5 فیصد ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مئی 2023 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 36 فیصد تھی،اکتوبر 2023میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 26.8فیصد تھی،رواں مالی سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 8فیصد رہنے کی توقع ہے،گزشتہ مالی سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 8.5فیصد تھی۔