محکمہ موسمیات نے جنوری کےآخری ہفتے میں بارش کی نوید سنا دی ۔
چیف میٹرولوجسٹ چوہدری اسلم نے سماسے گفتگو کرتے ہوئے جنوری کےآخری ہفتے میں بارش کی نوید سنا دی، اور کہا کہ اس ہفتے میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :۔ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا
چوہدری اسلم نے بتایا کہ دھند کے بڑھنے سے فضائی الودگی میں بھی کمی واقع ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کو دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم جنوب مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔
بیان کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہے گی۔ خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض کہر پڑنے کا امکان ہے۔