قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین اور نائب کپتان محمد رضوان نے کہاہے کہ ، ایسا کمبی نیشن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جو آئندہ ہمیں کام آئے ،ہم بھی وہی کچھ کر رہے ہیں جو دوسری ٹیمیں کرتی ہیں ، کہ آپ کہہ سکتے ہیں کہ اوپننگ توڑنے سے نقصان ہوا ہے ،پہلے بھی کہا کہ اگر آپ مختلف کمبی نیشن بنائیں گے تو ایسا تو ہو گا ،بابر بھائی کا بڑا دل ہے۔
نائب کپتان محمد رضوان نے کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں مسلسل چوتھے ٹی ٹوینٹی میں شکست کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف سلیکٹر نے جس طرح کی ٹیم بنائی ہے اور جو ٹیم ڈائریکٹر ہیں وہ جو کرنا چاہا رہے ہیں سب کے سامنے ہے ،ہم روٹیشن پالیسی پر کار بند ہیں ، مختلف کمبی نیشن اور مختلف چیزیں دیکھ رہے ہیں ،کبھی بیٹنگ پر سوالیہ نشان لگ رہا ہے تو کبھی بولنگ پر ،کبھی مڈل آرڈر کی بیٹنگ پر سوالات اٹھ رہے ہیں اور یہ سوالات آنے ہی آنے ہیں ، ایسا کمبی نیشن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جو آئندہ ہمیں کام آئے ،ہم بھی وہی کچھ کر رہے ہیں جو دوسری ٹیمیں کرتی ہیں ،ایسی صورتحال میں یہ چیزیں سامنے آئیں گی۔
انہوں نے کہا کہ آپ کہہ سکتے ہیں کہ اوپننگ توڑنے سے نقصان ہوا ہے ،پہلے بھی کہا کہ اگر آپ مختلف کمبی نیشن بنائیں گے تو ایسا تو ہو گا ،بابر بھائی کا بڑا دل ہے جب اوپننگ پربات ہوئی تو انہوں نے کہا ہمیں کوئی اعتراض نہیں ،اگر تجربات کر کے دیکھنا چاہتے ہیں تو دیکھ لیں ،ساری عوام کو پتہ ہے کہ ہماری اوپننگ اچھی جا رہی تھی تو جب توڑتے ہیں تو مشکل ہوتی ہے ، مینجمنٹ نے اچھا نکالنے کے لیے یہ تجربہ کیا ہے ، حفیظ بھائی اور شاہین نے کبھی نہیں کہا کہ آئندہ آپ اوپننگ نہیں کریں گے،بہترین کی تلاش میں کوشش کی گئی ہے۔
محمد رضوان کا کہناتھا کہ ہارنے پر کوئی بھی سوال کر سکتا ہے سوالات اٹھتے ہیں ، ہماری قوم جذباتی اور پیار محبت کرنے والی قوم ہے ، ہمارے دل میں بھی ہار کی بات آتی ہے ڈریسنگ روم میں سب ہار پر بات کرتے ہیں ،ہم اس وقت روٹیشن پالیسی کے مطابق چل رہے ہیں ،ہمارے ہر پلئیر کے دل میں قوم کے لیے درد ہے ، کپتان بھی یہی کہتا ہے کہ اگرچہ ہم روٹیشن پالیسی پر لیکن ہار قوم کو پسند نہیں
اچھا کمبی نیشن بنے گا تو ریزلٹ بھی اچھا آئے گا ، مجھے بھی ہار پسند نہیں ہے لیکن ہم جو کرنا چاہا رہے ہیں وہ پرفیکٹ جا رہا ہے ، دنیا میں ٹیمیں کمبی نیشن کی تلاش میں ہارتی ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ کمبی نیشن نہیں بن رہا لیکن اس کے لیے کوشش جاری ہے ، صائم ایوب کی بڑی اننگز نہیں لگی اس کا انتظار ہے لیکن اس نے چھوٹی اننگز سے اپنا آپ دکھایا ہے ، انٹرنیشنل میں آکر تھوڑا وقت لگتا ہے اس لیے انہیں وقت بھی دیا جا رہا ہے۔