لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کےلیے بروقت بند نہ ہونے والے کیفیز کو جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کےلیے درئر درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے حکم دیا کہ پہلی خلاف ورزی پر کیفیز کو دو ہزار،دوسری بار پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا جائے جبکہ تیسری بارخلاف ورزی کرنے پر کیفے کو سیل کردیا جائے۔
ممبر جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ زیادہ تر فیصد کیفے جوہر ٹاؤن میں موجود ہیں، اے سی ماڈل ٹاؤن کو کیفے تاخیر سے بند ہونے کا بتاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم الیکشن ڈیوٹی میں مصروف ہیں۔
وکیل پی ایچ اے نے کہا کہ چھتوں پرپودے لگانے کے حوالے سے ماہرین سے مشورہ کیا ہے، اس کے لیے مخصوص قسم کی مٹی چاہیے۔