کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں چاردن کی مسلسل مندی کے بعد صبح سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کےبعد کےایس انڈیکس 666 پوائنٹس بڑھکر 63875 پوائنٹس پرپہنچ گیا،گزشتہ روزاسٹاک مارکیٹ کاروبار کے اختتام پر 63 ہزار 202 پر بند ہوئی تھی۔
یو اے ای سے قرض رول اوور،آئی ایم ایف سےقسط وصولی کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے،کاروباری ہفتے کےآخری روزپاکستانی روپیہ کےمقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمزید گھٹ گئی ہے۔کرنسی ڈیلرز کےمطابق آج کاروبار کےدوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 8 پیسےکی کمی ہوگئی،جس سے انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 90 پیسے پرآگیا۔