پاک ایران حالیہ کشیدگی کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری ایران کا دورہ مختصر کرکے کراچی پہنچ گئے ۔
حالیہ کشیدگی سے قتل گورنر سندھ کامران ٹیسوری چاہ بہارمیں ایران ایکسپورٹ2024کےافتتاح کرنےمشہد گئےتھے ۔
یہ بھی پڑھیں :۔میزائل حملے پر ایران کو معافی مانگنا ہوگی، پاکستان
کراچی پہنچنے پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کہا کہ ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں جس سے سلامتی متاثر ہو ۔ ایران میں پاکستانی تاجر اور زائرین موجود ہیں ۔ انہیں دو تین روز میں بحفاظت پاکستان پہنچا دیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں :۔پاکستان کے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے اعلان کے بعدایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب کو فون
واضح رہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں ایرانی حملے کے نتیجے میں دو معصوم بچے جاں بحق اور تین بچیاں زخمی ہوئیں۔ کل رات ایرانی سرکاری ٹی وی کی خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں جیش العدل نامی تنظیم کے دو ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں :۔ایران نے پاکستان کی سرزمین پر حملے کا اعتراف کرلیا
جس پر پاکستان نےایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سےمیزائل حملہ بلااشتعال اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نتائج کی ذمہ داری ایران پرعائدہوگی اہم پیغام پہنچا دیا گیا ہے ایران کو معافی مانگنا ہوگی۔
پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو واپس طلب کر لیا ہے، اور پاکستان میں ایرانی سفیر جو اس وقت ایران کے دورے پر ہیں کو واپس نہ آنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔