لاہور ہائیکورٹ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر خارجہ شیخ رشید احمد کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف درخواست خارج کردی ۔
بدھ کے روز، لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف دائر پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کو خارج کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا
عدالت عالیہ کی جانب سے ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے شیخ رشید احمد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔
یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد راولپنڈی حلقہ این اے 56 سے الیکشن لڑیں گے جہاں ان کے مقابلہ مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما حنیف عباسی اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے امیدوار شہریار رضوان کے ساتھ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں۔
خیال رہے کہ شیخ رشید احمد کو منگل کے روز 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ میں ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔