آمدن میں اضافہ اور اخراجات کے کنٹرول کے بعد ملکی کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق ششماہی بنیاد پر بھی پاکستان کے کرنٹ اکائونٹ خسارے میں بڑی کمی دیکھی جارہی ہے،دسمبرمیں پاکستان کاکرنٹ اکائونٹ 40 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔دسمبر 2022 میں ملکی کرنٹ اکائونٹ ساڑھے 35 کروڑ ڈالر منفی رہا تھا۔
اس کے علاوہ رواں مالی سال کے 6 ماہ میں کرنٹ اکائونٹ میں 83 کروڑ ڈالر کا خسارہ ہوا،گذشتہ مالی سال کے 6 ماہ میں کرنٹ اکائونٹ 3.6 ارب ڈالر خسارے میں تھا۔