بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آخر کار مالدیپ کے ساتھ جاری سفارتی تنازعہ پر اپنی خاموشی توڑ تے ہوئے کہا ہے کہ کوئی یہ ذمہ داری نہیں لے سکتا کہ ہر کوئی ہندوستان کا ساتھ دے گا۔
ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور میں مالدیپ کے ساتھ کشیدگی سے متعلق سوال پر جے شنکر نے کہاسیاست، سیاست ہے ، میں اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا کہ ہر ملک میں ہر کوئی ہماری حمایت کرے گا یا ہم سے اتفاق کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں :۔مالدیپ کے وسائل پر قابض ہونے کا بھارتی خواب چکنا چور
انہوں نے کہا کہ ہم جو کچھ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ یہ ہے کہ ممالک کے ساتھ رابطے کو مضبوط کیا جائے۔ ہم کافی حد تک کامیاب ہوئے ہیں۔ ہم نے پچھلے 10 سالوں میں کئی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کیے ہیں۔
یاد رہے کہ مالدیپ کے وسائل پر قابض ہونے کا بھارتی خواب چکنا چور ہوچکا ہے، اورمالدیپ کے نومنتخب صدرمحمد معیزو مودی سرکارکی مالدیپ میں مداخلت کےخلاف کھڑے ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :۔مالدیپ کا بھارت کو اپنی فوج 15 مارچ تک واپس بلانے کا الٹی میٹم
مالدیپ کے نو منتخب صدرمحمد معیزو نے بھارت سے تعلقات کو پس پشت ڈالتے ہوئے مالدیپ کی خارجہ پالیسی کو متنوع اور نئے سرے سے ترتیب دینے کا اعلان کیا اور مالی سے تمام ہندوستانی فوجیوں کو بھارت واپس جانے کا حکم دیا۔