مالدیپ کے وسائل پر قابض ہونے کا بھارتی خواب چکنا چور ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مالدیپ کے وسائل پر قابض ہونے کا بھارتی خواب چکنا چور ہوگیا، مالدیپ کے نومنتخب صدرمحمد معیزو مودی سرکارکی مالدیپ میں مداخلت کےخلاف کھڑے ہوگئے۔
مالدیپ کے نو منتخب صدرمحمد معیزو مودی سرکار کی مالدیپ میں مداخلت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور روایت توڑتے ہوئے پہلا سرکاری دورہ ترکی کا کیا۔
منٹ کی روپورٹ کے مطابق مالدیپ کے نو منتخب صدرمحمد معیزو نے بھارت سے تعلقات کو پس پشت ڈالتے ہوئے مالدیپ کی خارجہ پالیسی کو متنوع اور نئے سرے سے ترتیب دینے کا اعلان کیا اور مالی سے تمام ہندوستانی فوجیوں کو بھارت واپس جانے کا حکم دیا۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق محمد معیزو کا کہنا ہے کہ پارلیمانی منظوری کے بغیر غیر ملکی فوجیوں کی مالدیپ میں تعیناتی آئین کے منافی اور بین الاقوامی قدروں کے خلاف ہے، محمد معیزو نے بھارتی فوج کی موجودگی کو ملکی استحکام کے لئے خطرہ قرار دیا۔ محمد معیزو نے بھارت کو مالدیپ کے اندورنی معاملات میں مداخلت سے واضح طور پر متنبہ کیا۔
الجزیرہ کے مطابق مالدیپ کی جانب سے بھارت کو یہ کھلی بغاوت اور براہ راست نشانہ بنانے کا پیغام ہے، یاد رہے کہ پڑوسی ممالک کے اندورنی معاملات میں مداخلت بھارت کا پرانا وطیرہ ہے۔