پاکستان کرکٹ بورڈ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ٹی 10 میچز کرانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے جس کیلئے تمام قومی کرکٹر کے لیگز کیلئے این او سی روک دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ رواں ماہ 24 تا 28 جنوری تک ٹی 10 میچز کانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے جس کیلئے پی سی پی تمام قومی کرکٹرز کی دستیابی کا خواہشمند ہے، اس لئے لیگز کیلئے قومی کرکٹرز کے این او سی روک دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹی 10 لیگ کی اجازت نہ ملنے پر نمائشی میچز کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، پی سی بی ہر صورت میں ٹی 10 میچز کے انعقاد کا خواہشمند ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 10 لیگ کیلئے مڈل سیکس کے ساتھ بھی معاملات طے کئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی 10 میچز کیلئے کھلاڑیوں کو این او سی نہیں دئیے جا رہے، معاہدوں اور لیگز کیلئے منتخب ہونے کے باوجود این او سی نہ ملنے سے کھلاڑی پریشان ہیں۔
ذرائع کے مطابق لیگز انہی دنوں میں ہیں جب پی سی بی ٹی 10 میچز کرانے جارہا ہے، پی سی بی کی ٹی 10 میچز کیلئے تمام کھلاڑیوں کی دستیابی کی خواہش پوری کرنے کیلئے محمد حفیظ کوشاں ہیں، قومی کھلاڑیوں کے دبئی لیگ اور بی پی ایل کے ساتھ معاہدے ہیں۔