نگران حکومت نےعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیوں میں کمی کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت روپے259.34ہوگئی ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جس کے بعد 276.21 روپے ہی رہے گی۔
Government of Pakistan has reduced Petrol price by 8 rupees, whereas price of High Speed Diesel has been maintained. pic.twitter.com/wIhfAVBW5t
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) January 15, 2024
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے97 پیسے فی لیٹرکمی کردی گئی ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 186 روپے86 پیسے مقرر کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 92 پیسےکمی کی گئی ہے، نئی قیمت 164 روپے 83 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آئندہ پندرہ روز کیلئے کیاگیا ہے ، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔