تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے امیدواروں نےبوتل، وائلن،ہتھ گاڑی اور بینگن جیسے انتخابی نشانات کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے انتخابی نشانات سے نالاں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے سابق وزرا اور اراکین اسمبلی کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کردیں۔جن میں میں الیکشن کمیشن،ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر اور آر اوز کو فریق بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔پی ٹی آئی این کےٹکٹ واپس ، پی ٹی آئی رہنمائوں کو آزاد امیدواروں کےانتخابی نشان الاٹ
این اے 35 سے شہریار آفریدی نے بوتل، این اے 32 سے آصف خان نے ہتھ گاڑی، پی کے 82 سے کامران بنگش نے وائلن جبکہ پی کے 90 سے آفتاب عالم نے انتخابی نشان بینگن ملنے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے سابق قومی اور صوبائی ارکان اسمبلی نے دائر درخواستوں میں موقف اپنایا کہ انتخابی نشانات الاٹمنٹ کرنے سے قبل امیدوارسے مشاورت کا عمل ہی پورا نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات سے قبل بڑایو ٹرن لیتے ہوئے تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹ واپس کرنے کے بعدریٹرننگ آفیسرز کو آزاد امیدوار وں کے نشان الاٹ کرنے کی استدعا کی تھی، جس کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں انہیں آزاد امیدواروں کے انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے گئے۔