پنجاب کے مزید تین شہر سیف سٹیز میں شامل ہوگئے، پاکپتن، قبولہ شریف اور عارف والہ میں سیکڑوں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب مزید تین شہر سیف سٹیز میں شامل ہوگئے۔ تاجر برادری نے اس کیلئے 6 کروڑ روپے کی فنڈنگ کی۔
حکام کے مطابق پاکپتن میں 50 مقامات پر 2 کروڑ کی لاگت سے 160 کیمرے نصب کئے گئے، پاکپتن کے نواحی علاقوں میں ملحقہ دیہاتوں میں بھی کیمرے نصب کردیئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق قبولہ شریف میں بھی سیف سٹی منصوبے کا افتتاح کردیا گیا، جہاں 30 ہاٹ اسپاٹس پر 87 کیمرے لگائے گئے۔
حکام نے بتایا کہ عارفوالہ کو گزشتہ سال سیف سٹی نیٹ ورک میں شامل کیا گیا تھا، جہاں 40 مقامات پر 128 کیمرے نصب کئے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کیمروں کی تنصیب اسٹریٹ کرائم اور سنگین جرائم کی میپنگ کرکے کی گئی۔
ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیلئے 6 کروڑ روپے کی رقم تاجروں سے اکٹھی کی گئی، تمام کیمروں سے شہروں کی براہ راست مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔