بھارتی ریاست راجستھان میں موبائل کے زیادہ استعمال سے منع کرنے پر لڑکی نے خودکشی کرلی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق راجستھان کے شہر کوٹا میں موبائل کے زیادہ استعمال کے باعث باپ کے ڈانٹنے پر بیٹی نے خودکشی کرلی۔
والد کی طرف سے موبائل فون پر کھیلنے پر ڈانٹنے کی وجہ سے بیٹی نے خود کو کمرے میں بند کر لیا۔ جب گھر والوں نے اسے رات کے کھانے کے لیے بلایا اور اندر سے کوئی جواب نہ آنے پر گھر والوں نے دروازہ توڑا تو کمرے سے لڑکی کی لاش ملی۔
مقامی پولیس حکام کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا اور سی آر پی سی کی دفعہ 174 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس کے مطابق متوفی لڑکی کے والد نے اسے موبائل کے زیادہ استعمال فون پر ڈانٹ دیا اور اسے اپنی پڑھائی پر توجہ دینے کو کہا، تو کرپانشی نے جذبات میں آکر خود کو اپنے کمرے میں بند کر لیا اور خودکشی کرلی۔