پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 8 فروری کو نواز شریف پھر بر سر اقتدار آئے گا۔
سیالکوٹ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں یہ ملک پھل پھول رہا تھا کہ چند لوگوں کی منشا پر نواز شریف کو گھر بٹھا دیا گیا۔
لیگی رہنما نے کہا کہ اس شہر میں ایک بھی ترقیاتی کام تحریک انصاف کے دور میں نہیں ہوا، 8 فروری کو نواز شریف پھر برسر اقتدار آئے گا اور ایک بار پھر ترقی کا آغاز ہو گا جہاں سے سلسلہ ٹوٹا تھا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ سوا سال کی حکومت ملی اس میں بھی ہم نے ترقیاتی کام کئے ہیں ، ہم نے گرلز کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیا، یہ اتنے بے شرم تھے کہ اسی یونیورسٹی کا دوبارہ افتتاح کیا، ان نوسربازوں سے جان چھوٹ چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اپنی اصلاح نہ کی تو ایسے ایکسیڈنٹ ہوتے رہیں گے، انہوں نے مجھ پر مقدمات بنائے ایک بھی ثابت نہ کر سکے، یہ پکڑے گے ہیں سات آٹھ روز بعد ہی انہوں ٹی وی پر آکر اپنے لیڈر کو گالیاں دینا شروع کر دی ہیں۔