پاکستان فلم اور تھیٹر کے سینئر اداکار اور مصنف شوکت زیدی 72 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
اداکار شوکت زیدی کا تعلق لاہور سے تھا، وہ کچھ عرصہ سے گردوں کے بیماری کا شکار تھے اور لاہور کے جوہر ٹائون کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
شوکت زیدی 1970 سے 1998 تک صحافت کے شعبے کے ساتھ منسلک رہے، افسانے اور غزلیں لکھنے کے علاوہ 10 سال تھیٹر کے لیے بھی لکھا۔
شوکت زیدی نے لاتعداد ڈراموں میں بے مثال اداکاری کے جوہر دکھائے مگر ان کو حقیقی شہرت نجی چینل کے شہرہ آفاق پروگرام ”ہم سب امید سے ہیں“ سے ملی جس میں انہوں نےغریب عوام کی نمائندگی کرنے والے شخص کا کردار ادا کیا تھا۔