مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہ ملنے پر سرگودھا سے اہم رہنماء نے اعلان بغاوت کردیا۔ صاحبزادہ نظام الدین سیالوی نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہ ملنے پر سرگودھا سے اہم رہنماء نظام الدین سیالوی نے اعلان بغاوت کرتے ہوئے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے پی پی 79 سے امیدوار نعیم الدین سیالوی اپنے بڑے بھائی صاحبزادی نظام الدین سیالوی کے حق میں دستبردار ہوگئے۔
نظام الدین سیالوی کا کہنا ہے کہ پارٹی نے ٹکٹ نہ دیکر ناانصافی کی، بطور احتجاج الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں۔