دنیا بھرمیں شہرت حاصل کرنےوالےمشہورگلوکارعلی ظفر نےپاکستان سُپر لیگ پی ایس ایل کے سیزن 9 کے ترانے کے لیے سوشل میڈیا پر ووٹنگ کا آغاز کردیا۔
ہرسال کی طرح سال 2024 میں بھی پی ایس ایل کا میلہ سجنےوالا ہےجس میں صرف ایک ماہ باقی ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایونٹ کی تیاریوں کا آغازہوگیا ہےجبکہ شائقین یہ سوچ رہےہیں کہ اس سیزن کا ترانہ کونسے گلوکار کی آواز میں سامنے آئے گا۔
پی ایس ایل کے ترانےکی بات آئےتوکرکٹ شائقین کےذہنوں میں سب سے پہلے علی ظفرکا خیال آتا ہےکیونکہ اُنہوں نے اس ٹورنامنٹ کے تین سیزن کے ترانے گائے جوکہ بےحد مقبول ہوئے۔
علی ظفر نے پی ایس ایل کےترانے کے لیےسوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کی ہےجس میں اُنہوں نےکرکٹ شائقین سے اُن کی رائے طلب کرتے ہوئے سوال کیا کہ اگر انہوں نے پی ایس ایل 9 کا ترانہ گایا تو اس سے پی ایس ایل اور پی سی بی کے برانڈ کو فروغ ملے گا یا کوئی دوسرا فائدہ ہوگا؟
Do you think that if I did the anthem of PSL this year, it will enhance the image of the brand of PSL and PCB, deepen the connection with people, and bring more financial benefit to all stakeholders or will it prove to be otherwise? Be honest with your votes. I have no ego and I…
— Ali Zafar (@AliZafarsays) January 12, 2024
گلوکار نےشائقین سےمزید کہا کہ وہ ایمانداری سے ووٹ دیں۔انہیں شائقین کے انتخاب سےکوئی اعتراض نہیں ہوگا کیونکہ وہ عام عوام کی حقیقی رائے جاننا چاہتے ہیں۔
اُنہوں نےاپنی اگلی پوسٹ میں کہا کہ وہ اپنی پوسٹ کےحوالےسے بعد میں وضاحت پیش کریں گے،ابھی صرف شائقین ووٹ دیں،اس رائےطلب پر کرکٹ شائقین نے یہی کہاکہ وہ علی ظفر کی آوازمیں ہی پی ایس ایل 9 کا ترانہ سُننا چاہتے ہیں۔
Told you to wait to see why I started the poll 😎 A clear bait that they fell for using any means or tools to show their influence and power over people’s opinion. Now let me expose the rigging in the polls factually.
— Ali Zafar (@AliZafarsays) January 12, 2024
32,000 votes were cast from 5000 impressions, meaning 27,000… https://t.co/7A4mHNEUPR pic.twitter.com/OUb0yFqCvV
واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری کو ہوگا جبکہ پہلا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں 34 میچ کھیلے جائیں گے پی ایس ایل 9 کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔