ڈی ڈبلیو نے انتخابات کے قریب آتے ہی مودی کے اوچھے ہتھکنڈوں کا راز فاش کردیا۔
جرمن نیوز ایجنسی ڈی ڈبلیو کےمطابق مودی سرکارکامسلمان دشمنی میں ایک اور منصوبہ مکمل ہو گیامودی سرکار نےسیاسی مقاصد کےحصول کےلیے 22 جنوری کو بابری مسجد کے مقدس مقام پررام مندر کےافتتاح کی تیاریاں مکمل کرلیں۔انتخابات میں انتہا پسند ہندوؤں کی حمایت حاصل کرنے کے لیےبی جے پی نے مسلمانوں کے لیے ہندوستان میں زمین تنگ کردی۔
🚨 Proof of #Modi's Extremist Policy - Ram Mandir 🚨
— SAMAA TV (@SAMAATV) January 13, 2024
Media reports expose Modi's covert tactics as #elections loom.
The inauguration of #RamMandir at #BabriMasjid site on Jan 22 is seen as a political move, raising concerns of anti-Muslim sentiments. #SamaaTV pic.twitter.com/wGKFUsbxTa
رام مندر کےافتتاح کی تاریخ قریب آتےہی انتہا پسند ہندوؤں نےملک میں انتشار اور فسادات کو پھیلانا شروع کردیا،بی جےپی نے مسلمانوں پرجھوٹے اوربےبنیاد الزامات لگانےمیں بھی اضافہ کردیا ہے،ام مندر کےافتتاح کے حوالے سے ہندوستان میں مسلمان رہنماؤں نے انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔
مسلمان رہنماوں کا کہنا ہےکہ رام مندرسےمتعلق مجوزہ تقاریب کو سیاسی مقاصد کےلیےاستعمال کرنےکی کوششیں تشویش کا باعث ہیں،انتخابات کے قریب آتےہی ملک میں انتہا پسندتقریبات کی ریاستی سرپرستی منصفانہ انتخابات اور سیکولر دستور کے خلاف ہے۔
رام مندرکا استعمال ہندوستان کو پولرائز کرنےکےلیےکیا جارہا ہے،ہندو انتہا پسندوں نے 6 دسمبر 1992 کوبابری مسجد پرحملہ کرکےمسجدکو شہیدکردیا تھا،بابری مسجد پرحملےکےنتیجےمیں فسادات کےدوران 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے