مسلم لیگ ن نے پارٹی ٹکٹ سے محروم امیدواروں کیلئے اہم ہدایت جاری کردی۔ چیئرمین الیکشن سیل اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جنہیں پارٹی ٹکٹ نہیں ملے وہ آج رات 9 بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لے لیں۔
مسلم لیگ ن نے انتخابی ٹکٹ سے محروم پارٹی امیدواروں کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کردی۔
چیئرمین الیکشن سیل مسلم لیگ ن اسحاق ڈار نے پارٹی امیدواروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنہیں پارٹی کی جانب سے ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا وہ امیدوار آج رات 9 بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لے لیں۔
مزید تفصیلات جانیے : الیکشن 2024، ن لیگ نے پنجاب سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا
اسحاق ڈار نے ہدایت کی ہے کہ ٹکٹ سے محروم رہنماء کاغذات واپس لیکر نامزد کردہ امیدواروں کی حمایت کریں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کیلئے 8 فروری کو پولنگ ہوگی، جس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ کئی جماعتوں کی جانب سے اپنے امیدواروں کو حتمی پارٹی ٹکٹ بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔