محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران سرد ی کی شدت میں اضافے کا الرٹ جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے سردی کے ساتھ شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے ، لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے آسکتا ہے اور آئندہ ہفتے کے دوران بارش کا بھی کوئی امکان نہیں ہے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پنجاب میں سردی کی شدت کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب کی جانب سے چھٹیوں میں ایک ہفتے کا اضافہ کرتے ہوئے 9 جنوری تک کیا گیا تھا تاہم سردی اور دھند کی شدت میں کمی نہ آنے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے یکم جماعت تک کے بچوں کیلئے چھٹیوں میں مزید ایک ہفتے کا اضافہ کر دیا تھا ۔