پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے امیدوار ڈاکٹر نثار جٹ کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔
ریٹرننگ افسر اور ایپلیٹ ٹریبونل نے فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 100 سے تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر نثار جٹ کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کر دیا تھا جس کے بعد انہوں نے ہائیکورٹ کے لارجر بینچ میں اپیل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں۔ الیکشن 2024، ن لیگ نے پنجاب سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا
جمعہ کے روز ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے آر او اور اپلیٹ ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر نثار جٹ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔
نثار جٹ کے کاغذات نامزدگی کو اسلحہ لائسنس کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے پر مسترد کیا گیا۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے این اے 100 میں سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔