پاکستان سپرلیگ کی فرنچائزز نے مینجمنٹ سے پلیئرز آکشن کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان سپرلیگ کی فرنچائززکاکہنا ہے کہ جو کھلاڑی چاہئے ہوتے ہیں وہ دوسرے پک کرلیتے ہیں،اس بار نیلامی رکھی جائے،کراچی کنگز ،اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈیٹرز آکشن کے حق میں ہیں،ڈرافٹنگ اور آکشن سے متعلق فرنچائزز نے اپنی اپنی رائے دینی شروع کردی۔
فرنچائزز نےسوال کیا کہ ڈائریکٹ سائننگ کےلئےکیا طریقہ کارہوگاکتنےکھلاڑیوں کوڈائریکٹ سائن کیا جائےگا، کھلاڑیوں کی کیٹگریز کو کون فائنل کررہا ہےہمیں بھی بتایا جائے،فرنچائزز پی ایس ایل مینجمنٹ کےجواب کےمنتظر،تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔





















