پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی جانب سے عام انتخابات 2024 کے لئے پنجاب سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔
مسلم لیگ نواز کی جانب سے امیدواروں کے انتخاب کیلئے پارٹی قائد نواز شریف کی قیادت میں مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں پارلیمانی بورڈ کے 19 اجلاس منعقد ہوئے جس میں ملک بھر سے امیدواروں کے انٹرویو کیے گئے۔
بدھ کی رات مسلم لیگ ( ن ) کے سینیٹر اور پارٹی الیکشن کمیشن سیل کے انچارج اسحاق ڈار کی جانب سے ان امیدواروں کے ناموں کی حتمی فہرستیں جاری کی گئیں جو عام انتخابات 2024 میں ن لیگ کے ٹکٹ سے پنجاب کے قومی اور صوبائی حلقوں سے میدان میں اتریں گے۔
قومی اسمبلی کے 130 حلقوں پر امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں جبکہ بعض حلقوں میں ٹکٹ کا معاملہ تاحال التواء کا شکار ہے جن میں سابق وفاقی وزیر طلال چوہدری کا حلقہ بھی شامل ہے جبکہ بعض حلقوں میں ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے باعث ٹکٹ جاری نہیں کئے گئے۔
واضح رہے کہ وفاقی دالحکومت اسلام آباد کے دو حلقوں سے بھی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔
پی ایم ایل این سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ ڈویژن وار قومی اسمبلی کے امیدواروں کی حتمی فہرست