بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مسلم طلبا سے تعلیم کاحق بھی چھین لیا۔
ہندوتوا ریاست بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کا مستقبل تاریک بنانا شروع کردیا۔ مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کو مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنانےکا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے بی جے پی کا مذہبی تعصب پرمبنی چہرہ بےنقاب کردیا۔
عمرعبداللہ نے کہا بی جے پی نے میرٹ پر سلیکٹ مسلمان طلبا سے ڈاکٹر بننے کا حق چھین لیا۔ مسلمان طلبا کو ایم بی بی ایس کا انٹری امتحان کلیئرہونے کے باوجود داخلے نہ دئیے گئے۔ 50 میں سے 42 سیٹوں پر مسلمان طلبا میرٹ پرسلیکٹ ہوئے۔
دی نیوانڈین ایکسپریس کے مطابق سہولیات کے فقدان کا بہانہ بناکرمیڈیکل پروگرام منسوخ کردیا گیا۔ یونیورسٹی میں میڈیکل پروگرام جاری رکھنے کیلئے تمام سہولیات موجود تھیں۔





















