معدنی وسائل کو اسٹریٹجک معاشی ترقی کی بنیاد بنانے کی حکومتی حکمت عملی سامنے آگئی۔ دی نیشنل انٹرسٹ میں شائع مضمون میں پاکستان کے معدنی شعبے کی اصلاحات کا تفصیلی احاطہ کیا گیا۔
دی نیشنل انٹرسٹ نے لکھا کہ پاکستان کے پاس کھربوں ڈالرمالیت کے معدنی وسائل موجود ہیں۔ پاکستان مائننگ اصلاحات کرکے انہیں عالمی معیار سے ہم آہنگ کر رہا ہے۔ منرلزانویسٹمنٹ فورم کے ذریعے عالمی سرمایہ کاروں کومتوجہ کیا جا رہا ہے۔
دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق ریکوڈک دنیا کے بڑے کاپر اور گولڈ منصوبوں میں شامل ہے ۔ ریکوڈک میں 5.9 ارب ٹن معدنی ذخائرموجود ہیں۔ پاکستان کے قیمتی پتھروں کی مجموعی مالیت تقریباً 450 ارب ڈالر ہے۔
رپورٹ کے مطابق حکومت نے قیمتی پتھروں کیلئے پہلی قومی جیم اسٹون پالیسی متعارف کرا دی۔ معدنی اصلاحات سے ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور صنعتی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ حکومت نے 5 سال میں جیم اسٹون برآمدات ایک بلین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا۔
دی نیشنل انٹرسٹ نے لکھا کہ پاکستان لیتھیم، کوبالٹ اور نایاب زمینی عناصر میں عالمی سپلائی چین کا حصہ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، ماہرین کے مطابق معدنی اور جیم اسٹون سیکٹر کی ترقی سے اگلے 10 سال میں سالانہ 7.5 بلین ڈالر جی ڈی پی میں اضافہ ممکن ہے۔ معدنی شعبے کی ترقی سے ہزاروں براہِ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔




















