امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے خلاف امریکا میں کئی آپشنز زیر غور جس میں فضائی حملے، سفارتی دباؤ اور معاشی پابندیاں شامل ہیں۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایران کے خلاف ممکنہ کارروائیوں سے متعلق صدر ٹرمپ چاہتے ہیں پہلے فضائی حملہ کیا جائے پھر مذاکرات کے دروازے کھولنے چاہیں۔ صدر ٹرمپ پہلے فضائی کارروائی پھر سنجیدہ مذاکرات چاہتے ہیں لیکن جے ڈی وینس سفارتکاری کو پہلا موقع دینے کے حامی ہیں۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائل کے ٹھکانے ممکنہ اہداف ہیں۔ سائبر اٹیک یا ایران کے داخلی سکیورٹی نظام پر حملہ بھی ہوسکتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں جاری مظاہروں کے خلاف ایران پر فضائی حملے سمیت ممکنہ اقدامات پر غور کر رہے ہیں تاہم سفارتی کوششوں کو ترجیح دی جائے گی۔
امریکی صدر نے ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے پہلا قدم اٹھا دیا۔ جبکہ ایرانی وزیر خارجہ نے مذاکرات کیلئے اسٹیو وٹکوف سے رابطہ کیا ہے۔





















