ایران امریکی کشیدگی کے باعث پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمت تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 9 سو روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپےکی ریکارڈسطح پرپہنچ گیا،اس کے علاوہ دس گرام سونے کےبھائو771روپے کےاضافے سے 413118 روپے ہو گئے۔
جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 180روپے بڑھکر 9075روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 9 ڈالر مہنگا ہو کر4595 ڈالرکی ریکارڈ سطح پرجاپہنچا ۔




















