سپریم کورٹ نے آل پاکستان مسلم لیگ کی انتخابی نشان عقاب نہ ملنے کے خلاف درخواست خارج کر دی۔
سپریم کورٹ میں آل پاکستان مسلم لیگ کی انتخابی نشان عقاب نہ ملنے کے خلاف درخواست پرسماعت ہوئی،دوران سماعت وکیل درخواستگزارشیرامان نےمؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نےبدنیتی سے اے پی ایم ایل کا انتخابی نشان عقاب چھینا۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی نےریمارکس دیئے کہ آئینی اداروں پر بدنیتی کا الزام لگا کرتباہ کرنا چھوڑ دیں۔ آپ نےاپنی جماعت کے انتخابات کرائے اورنہ ہی ریکارڈ الیکشن کمیشن کو دیا۔اس ملک میں روایت بن گئی ہےکہ ہر ایک پر بدنیتی کا الزام لگا دو۔
بعدازاں سپریم کورٹ نےالیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ کی درخواست خارج کر دی۔