حکومتی فیصلے کے پیشِ نظر ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف موثر کاروائیوں کے ثمرات نظر آنے لگے
بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے،31 دسمبر سے 8 جنوری کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر سے 2.138 بلین روپے وصول اور 199 افراد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔
مجموعی طور پراسلام آباد،لاہور،فیصل آباد اور ملتان سے 1.083 بلین روپے وصول اور 95 افرادگرفتار کئےجاچکےہیں جبکہ گوجرانولہ سے 0.06 بلین روپےوصول کئے جا چکے ہیں۔
Crackdown on #electricity theft!
— SAMAA TV (@SAMAATV) January 12, 2024
Notable figures: #Islamabad, #Lahore, #Faisalabad, #Multan (1.083 billion & 95 arrests), #Peshawar (0.44 billion & 67 arrests), and more.
Total collections since Sept 1: 63.679 billion rupees with 37,308 arrests. #SamaaTV pic.twitter.com/rZ32J7Si25
پشاور سے 0.44 بلین روپےوصول اور 67 افرادکوگرفتار کیا گیا جبکہ نئے ضم شدہ اضلاع سے 0.026 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں۔
حیدرآباد اورسکھر سے مجموعی طور پر 37 افراد گرفتار اور 0.451 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں،کوئٹہ سے 0.071 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں
یکم ستمبر سے اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق 63.679 بلین روپے وصول جبکہ 37308 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے
متعلقہ حکومتی ادارے بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔