آئی ایم ایف سےمعاشی جائزے اور قسط منظوری کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات دیکھا جارہا ہے، 65 ہزارپوائنٹس کی اہم حدبحال ہوگئی۔
کاروبار کے آغاز سےہی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ 100 انڈیکس 585 پوائنٹس بڑھکر65200 پوائنٹس پرپہنچ گیا
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے اختتام پر 64 ہزار 617 پوائنٹس بند ہوئی تھی۔
آئی ایم ایف کا پاکستان کو 70 کروڑڈالر کی قسط دینے کا ا علان
دوسری جانب انٹربینک میں آج کاروباری روزکے آخری روز ڈالرکی قدرمیں36 پیسے کی کمی دیکھی جارہی ہے۔انٹربینک میں ڈالر 281 روپے سے نیچےآگیا، کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔