اسلام آباد سمیت پنجاب اور پختونخوا میں 6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا،شدید جھٹکوں سے ہرطرف خوف وہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6 ،جبکہ گہرائی 213 ریکارڈ کی گئی،زلزلہ کا مرکز ہندوکش افغانستان ریجن تھا۔مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
،پشاور،گجرات،گوجرانوالہ کے گردونواح میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ آنے پر اسلام آبادکی بلند عمارتوں سےلوگ باہرنکل آئے
افغانستان میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کا مرکز ہندوکش علاقہ تھا۔بھارتی شہرنئی دہلی اور پیرپنچال کےگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے،جموں کشمیر کےضلع پونچھ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ پنجاب بھر میں فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،پنجاب بھرکی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے، زلزلہ کےآفٹرشاکس سےنمٹنے کے لیےمشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا۔