پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر رہنما مسلم لیگ (ن) دانیال عزیز نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے این اے 75 سے چوہدری انوارالحق کو ٹکٹ جاری کیا ہے جبکہ دانیال عزیز کو نظرانداز کردیا ہے۔ دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ مجھے ٹکٹ نہیں ملا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑوں گا۔
دانیال عزیز نے کہا کہ ایک ایسے شخص کو ٹکٹ دے دیا گیا جس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی کوئی اسے جانتا ہے۔ پارٹی میں پاور پالیٹکس کا شکار ہوا۔ این اے75 میراحلقہ ہے،یہاں سے انوارالحق کوٹکٹ مل گیا، مجھےٹکٹ نہیں ملا آزادحیثیت میں الیکشن لڑوں گا۔
دانیال عزیز نے کہا کہ عوام کے قریب سب سے اہم مسئلہ مہنگائی ہے۔ مہنگائی سے متعلق جو گفتگو کی تھی درست تھی۔ مہنگائی کے خلاف میری لڑائی جاری رہےگی۔
واضح رہے کہ دانیال عزیز نے احسن اقبال پر تنقید کی تھی اور انھیں مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ رہنما مسلم لیگ ن نے 16 ماہ کی حکومتی کارکردگی کا پوسٹ مارٹم کیا تھا۔ دانیال نے معاشی تباہی اور مہنگائی کا ذمہ دار پی ڈی ایم حکومت کو ٹھہرایا تھا۔