فیض آباد دھرنا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ، سابق سیکرٹری دفاع ضمیر الحسن نے تحریری بیان کمیشن کو بھجوادیا۔
باخبر ذرائع کے مطابق سابق سیکرٹری دفاع ضمیر الحسن نےاپنا تحریری بیان فیض آباد دھر نا کیس کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کو بھجوادیا ہے، جس کے بعد کمیشن نے موجودہ سیکرٹری دفاع حمود الزمان کو بھی سوالنامہ بھیج دیا
یہ بھی پڑھیں :۔فیض آباد دھرنا کیس، فیض حمید نے انکوائری کمیشن کو بیان ریکارڈ کرا دیا
ذرائع نے بتایا کہ اختر شاہ کی سربراہی میں فیض آباد دھر نا کیس کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کو مزید افراد کے بیانات کا انتظار ہے۔
واضح رہے کہ انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی ) کے سابق ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) لیفٹیننٹ جنرل( ر ) فیض حمید فیض آباد دھرنا کیس میں انکوائری کمیشن کو اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں :۔فیض آباد دھرنا کمیشن نے شاہد خاقان عباسی کو سوالنامہ دے دیا
اس کے علاوہ وفاقی حکومت کی جانب سے تحقیقات کے لئے بنائے گئے کمیشن کی جانب سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو چار صفحات پر مشتمل سوالنامہ بھیجا جا چکا ہے۔