فیض آباد دھرنا کمیشن نے تحقیقات کیلئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو چار صفحات پر مشتمل سوالنامہ دے دیا ہے۔
فیض آباد دھرنا کی تحقیقات کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، وفاقی حکومت کی جانب سے تحقیقات کے لئے بنائے گئے کمیشن کی جانب سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو چار صفحات پر مشتمل سوالنامہ دےدیا گیا ہے۔
اس حوالے سے سابق وزیر اعظم نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ مجھے کمیشن نے ایک ٹیلی فون کال پر بلایا تھا ،کمیشن جنرل تحقیقات کر رہا ہے جو ہوا بطور وزیر اعظم میری ذمہ داری تھی ، دھرنا ختم کرنے کیلئے معاہدہ حکومت کی جانب سے کیا گیا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ دھرنے میں اگر کسی نے قانون توڑا تو قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کا ڈرافٹ میں نے نہیں دیکھا،تاہم، دھرنا ختم کرانے کا فیصلہ حکومت کا تھا۔