بھارت کے کوچ راہول ڈریوڈ نے کہاہے کہ افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں نجی وجوہات کی وجہ سے ویرات کوہلی دستیاب نہیں ہوں گے ۔
ویرات کوہلی اور کپتا ن روہت شرما نے لمبے بریک کے بعد ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں واپسی کی ہے ، بھارت اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغا کل موہالی سے ہونے جارہاہے ۔راہول ڈریوڈ کا کہناتھا کہ ویرات کوہلی دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
ویرات کوہلی اور روہت شرما نے اپنا آخری ٹی ٹوینٹی میچ نومبر 2022 میں آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ میں کھیلا تھا ، جس دوران بھارت کو سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
بھارت اور افغانستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ 17 جنوری کو بینگلورو میں کھیلا جائے گا۔ راہول ڈریوڈ نے بتایا کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ سے قبل بھارت کے پاس صرف ایک ہی ٹی ٹوینٹی سیریز ہے جو کہ افغانستان کے ساتھ ہونے جارہی ہے تاہم ورلڈکپ کیلئے سکواڈ کی تیاری میں آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کی کارکردگی فیصلہ سازی میں اہم کردار ادا کرے گی ۔