پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف ٹریبونل کورٹ میں اپیل خارج کر دی گئی تھی جس پر انہوں نے فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔
بدھ کے روز حماد اظہر نے ٹربیونل کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست ہائیکورٹ میں داٸر کر دی ہے۔
لازمی پڑھیں۔ حماد اظہر کے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج
حماد اظہر کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ریٹرننگ افسر اور ٹربیونل نے حقاٸق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کئے، قانونی تقاضے پورے ہونے کے باوجود کاغذات مسترد کئے گٸے۔
لازمی پڑھیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان عام انتخابات 2024 سے مکمل آؤٹ
انہوں نے استدعا کی کہ عدالت فیصلے کو معطل کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دے۔