پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج کر دی گئی ہے جبکہ انہوں نے فیصلے کے خلاف اپیل کا اعلان کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی جانب سے لاہور کے حلقہ این اے 129 سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی جسے ایپلیٹ ٹریبونل نے خارج کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ صنم جاوید کے کاغذات مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل خارج
اپیلیٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے حماد اظہر کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
اپیلیٹ ٹریبونل کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ذرا برابر بھی پریشانی نہیں، البتہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کروں گا کیونکہ قانون واضح ہے اور عدلیہ کے اپنے بے شمار فیصلے موجود ہیں کے کسی شخص کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا۔
ذرا برابر بھی پریشانی نہیں۔ البتہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کروں گا کیونکہ قانون واضح ہے اور عدلیہ کے اپنے بے شمار فیصلے موجود ہیں کے کسی شخص کو اکیکشن لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ مثلاً اسحاق ڈار نے نا صرف الیکشن لڑا بلکہ سرکاری جہاز بھیجا گیا ان کے لئے۔ ایک ہی ملک میں دو قانون؟ https://t.co/xgf6dCrPMJ pic.twitter.com/giIlOyI2Yo
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) January 7, 2024
یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کے کاغذات مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل بھی خارج کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں۔ عام انتخابات 2024، شاہ محمود قریشی ملتان کے حلقوں سے باہر ہوگئے
جسٹس طارق ندیم نے لاہور کے حلقے این اے 119 ، 120 اور پی پی 150 سے صنم جاوید کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیل خارج کی۔