پشاور ہائیکورٹ کے تحریک انصاف کے انتخابی نشان کی بحالی کے فیصلے پر مشاورت کے لئے الیکشن کمیشن کا اجلاس آج متوقع ہے۔
تفصیلات کےمطابق پشاور ہائیکورٹ کےفیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس طلب کرلیا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں قانونی ٹیم مختلف آپشنز پربریفنگ دے گی، الیکشن کمیشن پشاورہائیکورٹ کےحکم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر غور کرے گا۔
سکندرسلطان راجہ اجلاس کی صدارت کریں گے اورالیکشن کمیشن کے چاروں ممبران ۔اسپیشل سیکرٹریز شرکت کریں گے۔
خیال رہےپی ٹی آئی کو انتخابی نشان ’بلے‘پرالیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے، پشاور ہائیکورٹ کے 2رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا