اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کو سہارا دینے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیجانب سے وطن بھیجے گئے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2023 میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب دو ارب ڈالر سے زائد کی رقم وطن بھیجی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلاتِ زر سال 2023 نومبر کے مقابلے میں پانچ اعشاریہ چارفیصد بڑھی جبکہ سال 2022 دسمبر کے مقابلے میں ترسیلات زر میں تیرہ اعشاریہ چار فیصد اضافہ ہوا ہے،دسمبر 2023 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دو اعشاریہ چار ارب ڈالر وطن بھیجے۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ سب سے زیادہ 577 ڈالر سے زائد کی رقم ترسیلات زر کی مد میں سعودی عرب سے آئی ہے،یو اے ای سے 419.2 ،برطانیہ سے 368 جبکہ مریکہ سے 263.9 ملین ڈالر کی رقم بیرون ممالک سے پاکستان بھیجی گئی۔