جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹر کوانٹن ڈی کاک نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
جنوبی افریقی اوپنر کوانٹن ڈی کاک نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا، وہ رواں سال ورلڈ کپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ کو خیر باد کہہ دینگے۔
وکٹ کیپر بیٹسمین اب تک 140 ایک روز میچز میں 44.85 کی اوسط سے 5 ہزار 966 رنز بنا چکے ہیں۔
کوانٹن ڈی کاک کا اننگز میں سب سے زیادہ انفرادی اسکول 178 رنز ہے، ان کے ون ڈے کیریئر میں 17 سنچریاں اور 29 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
جنوبی افریقا کے 31 سالہ کرکٹ نے ڈربن میں 2013ء میں نیوزی لینڈ کیخلاف اپنے ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔