پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے لاہور کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
ایپلیٹ ٹریبونل کے جسٹس طارق ندیم نے منگل کے روز بانی پی ٹی آئی کے این اے 122 میں کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت کی اور سماعت کے بعد فیصلہ منظور کر لیا ہے۔
مسلم لیگ ( ن ) کے وکیل رمضان چوہدری کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر اعتراض کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں ۔عمران خان کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام چیلنج
رمضان چوہدری نے موقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے تجویز کنندہ کا تعلق حلقہ این اے 122سے نہیں، وہ سزا یافتہ بھی ہیں اس لئے الیکشن نہیں لڑسکتے۔
وکیل نے استدعا کی کہ سابق وزیر اعظم کی اپیل خارج کی جائے۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے لاہور کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے تھے۔
مسلم لیگ ( ن ) کے سابق ممبر پنجاب اسمبلی ( ایم پی اے ) میاں نصیر نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات عائد کئے تھے جن کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے تجویز اور تائید کنندہ کا تعلق این اے 122 سے نہیں اور الیکشن کمیشن نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 5 برس کے لیے نااہل کر رکھا ہے۔