توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی جبکہ 190 ملین ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ملزمان پر فرد جرم آئندہ سماعت پر عائد کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف اڈیالہ جیل میں نیب ریفرنسسز کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے کی ریفرنسز کی سماعت کی۔
توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی جبکہ 190 ملین ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ملزمان پر فرد جرم آئندہ سماعت پر عائد کی جائے گی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی نقول بھی فراہم کردیں۔
دوسری جانب بانی پی ٹی ائی کی دونوں ریفرنسسز میں درخواست ضمانت پر دلائل مکمل ہوگئے، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
واضح رہے کہ عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2018 سے 2022 کے دوران اپنی وزارت عظمیٰ کے دور میں بیرون ممالک سے ملنے والے قیمتی تحائف کم قیمت پر حاصل کیے اور پھر ان تحائف کو 6 لاکھ 35 ہزار ڈالر میں فروخت کیا۔