ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالر کی قدر میںکمی کا سلسلہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستا ن ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے تحت کاروباری ہفتے کےپہلےروزروپےکی قدرمیں بہتری کاسلسلہ جاری رہا، اورانٹربینک میں ڈالر12پیسےسستا ہوکر281روپے28پیسے پربندہوا۔ جبکہ کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 30 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 10 پیسے پر آگیا تھا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/Et6MoqtExl#SBPExchangeRate pic.twitter.com/AVbzt946rT
— SBP (@StateBank_Pak) January 8, 2024
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں30 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے بعد ڈالر کی 282روپےپر آ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو ڈالر 181.40 روپے پر بند ہوا۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے رواں ماہ 11 تاریخ کو قرض کی اگلی قسط کی منظوری کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور یہ 277 روپے یا اس سے نیچے آسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔انٹر بینک میں ڈالر 30 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 10 پیسے پر آگیا
واضح رہے کہ پانچ ستمبر کو ڈالر 307 کی بلند ترین سطح پر تھا لیکن حکوت اور سیکورٹی اداروں کے کریک ڈاؤن کے سبب اس کی قیمت مسلسل کم ہوئی اور اکتوبر میں یہ 277 پر آگیا۔ اس کے بعد قیمت میں کچھ اضافہ ہوا اور ڈالر 288 تک پہنچا تاہم نومبر کے وسط سے ڈالر کی قیمت میں کمی کا نیا رحجان برقرار ہے۔