بلوچستان عوامی پارٹی ( بی اے پی ) انتخابات ملتوی کرنے کی سینیٹ سے منظور شدہ قرارداد کے دفاع میں کھل کر سامنے آ گئی۔
بی اے پی کے ترجمان سینیٹر کہدہ بابر نے قرارداد کے ناقدین کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی وزیراعظم بننا چاہتا ہے لیکن اسے عوامی مسائل سے انہیں سروکار نہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ سینیٹ میں عام انتخابات 2024ء ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
کہدہ بابر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن قرارداد میں اٹھائے گئے ہمارے تحفظات پر غور کرے ، کل کو کسی کو کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دارکون ہو گا ؟۔
ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی کا کہنا تھا ہم نے اپنے صوبوں اور عوام کے حقوق کی بات کی ، بڑی جماعتیں وزیراعظم ، وزیراعظم کھیلنے کے بجائے عوامی تحفظات سمجھیں ، ہم کسی کی ذاتی خواہشات کی تکمیل کیلئے آلہ کار نہیں بن سکتے۔