ملک بھر میں مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق تاجروں نے طلب میں اضافے کا بہانہ بنا کر انڈے اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے اور انتظامیہ کی جاری کردہ ریٹ لسٹ کو مسترد کر دیا۔
پنجاب میں مرغی اور انڈے کی قیمتوں نے ہوش اڑا دیے ہیں، مرغی کی فی کلو قیمت 602 روپے تک جا پہنچی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں انڈے فی درجن 384 روپے کی تاریخی سطح پر چلے گئے ہیں، جب کہ ایک انڈے کی قیمت 35 روپے پر پہنچ گئی۔
ملک کے دیگر شہروں میں بھی مرغی کا گوشت اور انڈے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں، جس کی وجہ سے خوراک کی یہ بنیادی اشیا غریبوں کی پہنچ سے مزید دور ہو گئی ہیں۔