ملک سے سوتی دھاگہ کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی اور اگست میں سوتی دھاگہ کی برآمدات سے ملک کو 202 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سوتی دھاگہ کی برآمدات سے ملک کو 160 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔
اگست میں سوتی دھاگہ کی برآمدات کا حجم 105ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 18 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سا ل اگست میں سوتی دھاگہ کی برآمدات کا حجم 89 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
جولائی کےمقابلہ میں اگست میں سوتی دھاگہ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 8 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ جولائی میں سوتی دھاگہ کی برآمدات کا حجم 97 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اگست میں بڑھ کر 105 ملین ڈالر ہو۔
واضح رہےکہ جاری مالی سال کےپہلے 2ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی مجموعی برآمدات کا حجم 2.767 ارب ڈالرریکارڈ کیاگیا۔